پرتگال کے معروف فٹبال کلب 'ایف سی پورٹو' (FC Porto) نے سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستان کی پہلی 'ڈریگن فورس اکیڈمی' کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی فیفا ورلڈ کپ کے لیے آفیشل فٹبالز تیار کرنے والی سیالکوٹ کی کمپنی 'فارورڈ اسپورٹس' کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔
پرتگال میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس شراکت داری کے ذریعے ایف سی پورٹو نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ایک جامع اور انتہائی مؤثر تربیتی پروگرام منعقد کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی کوچز اور مینیجرز کی صلاحیتوں کو بھی نکھارا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ اشتراک باصلاحیت پاکستانی نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔
ایف سی پورٹو ڈریگن فورس اکیڈمیز کے ڈائریکٹر ریکارڈو فرے راموس نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کلب کے فٹبال ڈیولپمنٹ کے طریقہ کار، اقدار اور تجربات شیئر کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔
سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے صدر اور فارورڈ اسپورٹس کے جنرل مینیجر حسن مسعود خواجہ نے اسے ایک شاندار پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ کی ڈریگن فورس اکیڈمی ایف سی پورٹو کی 11ویں بین الاقوامی اکیڈمی ہوگی۔ اس سے قبل کلب کی جانب سے میکسیکو، برازیل، کولمبیا، ترکیے، موزمبیق، بھارت، کیپ ورڈے اور قبرص میں بھی ایسی اکیڈمیاں قائم کی جا چکی ہیں، کلب کا ہدف ہے کہ وہ 2030 تک عالمی سطح پر 40 ہزار نوجوان کھلاڑیوں تک اپنی رسائی ممکن بنائے۔
دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست میں نیویارک کا پہلا نمبر، کوئی پاکستانی شہر شامل نہیں
ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شرکت کا کوئی مسئلہ نہیں: وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا متن سامنے آگیا
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر ریسلر انعام بٹ کی وضاحت تسلیم
پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا، انگلینڈ سے کلین سویپ کے بعد جرمانہ بھی عائد
پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے
72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
ٹرافی نہ لینا اسپورٹس مین اسپرٹ کیخلاف نہیں، ٹورنامنٹ ختم ہوچکا اور ہم چیمپئن ہیں:کوچ بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم
کرکٹ ایک بار پھر سیاست کی نذر، ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ویمنز ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا
بھارتی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیکر 8ویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
دو مختلف بین الاقوامی ٹرائیتھلون مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شرکت
مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام کیخلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے فٹبال کلب 'ایف سی پورٹو' کا سیالکوٹ کی اکیڈمی سے معاہدہ، پاکستان میں پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی کے قیام کا اعلان
• 14 منٹ پہلے دل کا رشتہ ایپ پر 30 دن کیلئے گولڈ فلٹرزبالکل مفت
دل کا رشتہ ایپ پر 30 دن کیلئے گولڈ فلٹرزبالکل مفت
• 20 منٹ پہلے وزیر اعظم پیٹرول ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہیں، یہ پیٹرولیم لیوی کے متبادل نہیں ہوسکتا: لیاقت بلوچ
وزیر اعظم پیٹرول ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہیں، یہ پیٹرولیم لیوی کے متبادل نہیں ہوسکتا: لیاقت بلوچ
• 1 گھنٹے پہلے 91 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں کاروبارکرنا مشکل ترین قرار دے دیا، سروے
91 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں کاروبارکرنا مشکل ترین قرار دے دیا، سروے
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان 54 سال بعد عالمی توانائی فورم گیس ٹیک 2026کا حصہ بن گیا
پاکستان 54 سال بعد عالمی توانائی فورم گیس ٹیک 2026کا حصہ بن گیا
• 2 گھنٹے پہلے ہم سمجھتے ہیں فیول ریلیف اسکیم سے جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ناکافی ہے، معیشت جو بوجھ اٹھا سکتی تھی اُس حد تک ہم نے اٹھالیا: مصدق ملک
ہم سمجھتے ہیں فیول ریلیف اسکیم سے جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ناکافی ہے، معیشت جو بوجھ اٹھا سکتی تھی اُس حد تک ہم نے اٹھالیا: مصدق ملک
• 3 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لمپی اسکن کی وبا سے سیکڑوں مویشی متاثر،کئی ہلاک ہوگئے
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لمپی اسکن کی وبا سے سیکڑوں مویشی متاثر،کئی ہلاک ہوگئے
• 3 گھنٹے پہلے وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
