• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 12:38 شام
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

واشنگٹن(19 ستمبر 2026): چھوٹے طیارے کی مدد سے دنیا کی مشہور زمانہ پینٹنگ ’مونا لیزا ‘ کا ڈیجیٹل اسکیچ تیار کر کے سب کو دنگ کر دیا۔

امریکا میں ایک ماہر پائلٹ نے فضا میں انوکھا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے اپنے چھوٹے طیارے کی مدد سے دنیا کی مشہور زمانہ پینٹنگ ’مونا لیزا‘ کا ڈیجیٹل اسکیچ تیار کر کے سب کو دنگ کر دیا۔

امریکی ریاستوں اوکلاہوما اور آرکنساس کی سرحد کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں پائلٹ نے سیسنا (Cessna R182) طیارے کے ذریعے فضا میں لگاتار تین گھنٹے تک طویل پرواز کی۔

اس انوکھے آرٹ ورک کے لیے پائلٹ نے جی پی ایس ٹریکنگ اور فلائٹ پاتھ کو انتہائی نفاست اور مہارت کے ساتھ موڑا، جس کے نتیجے میں ریڈار اسکرین پر مونا لیزا کا شاندار اور مکمل خاکہ بن گیا۔

جب فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس پر اس پرواز کا لائیو روٹ دیکھا گیا، تو وہ ہو بہو لیونارڈو ڈا وِنچی کی تاریخی پینٹنگ جیسا دکھائی دے رہا تھا۔

پائلٹ کی اس تخلیقی صلاحیت اور فلائٹ روٹ کی یہ مہارت سوشل میڈیا اور دنیا بھر میں سخت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے