عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ پزشکیان سے ملاقات کے لیے تیار ہو سکتے ہیں، جب کہ ایران کے معاملے پر وہ اس وقت اہم فیصلے کرنے کے مرحلے میں ہیں۔
صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی برقرار ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 81 واں اجلاس نیویارک میں شروع ہونے جا رہا ہے۔
ٹرمپ کا حوثیوں کےخلاف حملوں کے لیے مختلف آپشن پر غور
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکی ویزے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کو اقوام متحدہ کی میٹنگز میں شرکت کی اجازت امریکا کی میزبان ملک کی ذمہ داریوں کے تحت دی گئی ہے، تاہم وفد پر سفری اور دیگر پابندیاں برقرار رہیں گی۔
ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت لہجہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے سامنے مختلف راستے موجود ہیں، جن میں مذاکرات بھی شامل ہیں۔ تاہم انھوں نے ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ بھی دیا ہے۔
اگر ٹرمپ اور پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات ہوتی ہے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے دوران ایک اہم براہِ راست سفارتی رابطہ ہوگا۔
