عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
نیویارک: اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم ہونے کی کوئی مقررہ تاریخ یا ٹائم لائن نہیں ہے۔
امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوامِ متحدہ میں سفیر نے اتوار کو ایران جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی مدت یا ٹائم لائن دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایران جنگ اب ساتویں ماہ کے قریب پہنچ چکا ہے، جب کہ ٹرمپ نے اس سے قبل پیش گوئی کی تھی کہ یہ جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔
مائیک والٹز نے کہا کہ امریکا ایران جنگ صدر ٹرمپ کی موجودہ مدتِ صدارت کے اختتام جنوری 2029 تک جاری رہ سکتی ہے، جنگ کے خاتمے کے حوالے سے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کر سکتے۔
انھوں نے کہا ٹرمپ کی حکمتِ عملی اور ایران پر اقتصادی دباؤ امریکا کے حق میں جا رہا ہے، امریکی بحری ناکہ بندی سے ایران کی معیشت پر مزید دباؤ بڑھ رہا ہے۔
ٹرمپ پزشکیان ملاقات، اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر اہم پیش رفت کا امکان
واضح رہے کہ این بی سی نیوز کے ایک نئے عوامی جائزے میں ایران جنگ کے بارے میں بڑے پیمانے پر شکوک و شبہات سامنے آئے ہیں، اور 62 فی صد ووٹروں نے اسے مسترد کیا، جب کہ 57 فی صد نے کہا کہ جنگ کی حمایت کرنے والے امیدواروں کو ووٹ ملنے کا امکان کم ہے۔
سی این این کے پروگرام اسٹیٹ آف دی یونین میں والٹز سے ان رپورٹس کے بارے میں سوال کیا گیا، جن کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام نے نجی گفتگو میں اس امکان پر تبادلۂ خیال کیا ہے کہ ایران جنگ کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے۔ والٹز نے کہا ’’میں ضروری نہیں سمجھتا کہ اس کے لیے کوئی ٹائم لائن مقرر کی جائے۔‘‘
ٹرمپ نے بدھ کو شمالی کیرولائنا میں اپنے حامیوں سے کہا ’’یہ جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔ دیکھتے جاؤ، بس دیکھتے جاؤ۔‘‘
