• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 2:28 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن(11 ستمبر 2026): امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حوثیوں پر حملے کی سعودی ولی عہد کی درخواست مسترد کر دی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے یمنی حوثی باغیوں پر فوجی حملے کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ایگزیوس نے دو امریکی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد نے گزشتہ روز صدر ٹرمپ کو دو بار فون کیا اور زور دیا کہ امریکا حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کرے، تاہم صدر ٹرمپ نے اس سے صاف انکار کر دیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن فی الحال حوثیوں کے خلاف براہِ راست عسکری کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، البتہ وہ سعودی عرب کو حوثیوں سے متعلق انٹیلی جنس معلومات اور اہداف کے تعین میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔

حکام کے مطابق امریکا اس وقت بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی مکمل آزادی کو یقینی بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اور اس حوالے سے علاقائی استحکام کے لیے سعودی عرب اور یمن کی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے