آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن
بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی
آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
واشنگٹن(26 ستمبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک نیا اور منفرد نقشہ جاری کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک نیا اور منفرد نقشہ جاری کیا ہے، جس میں دنیا کے اہم ترین تجارتی و بحری گزرگاہ ’آبنائے ہرمز‘ کا نام تبدیل کر کے اسے ’’ٹرمپ آف اسٹریٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر تیل سے لدے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کا ذکر کرتے ہوئے اس نئے نام کے ساتھ نقشہ جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز اس راستے سے بحفاظت نکل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی اپنے بیانات میں آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرکے "آبنائے ٹرمپ” رکھنے کی تجویز پیش کر چکے ہیں، اور اب اس نئے نقشے کی اشاعت کے بعد یہ معاملہ بین الاقوامی میڈیا میں ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان واقع دنیا کا ایک انتہائی حساس اور اہم ترین سمندری راستہ ہے جہاں سے دنیا بھر کا ایک بڑا حصہ تیل کی ترسیل کے لیے گزرتا ہے۔
اس پیش رفت نے عالمی سطح پر سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔
