• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:25 صبح
  • پاکستان

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان نے ’درِ نجات‘ میں اپنے کردار ’زامل‘ پر تنقید کے لیے انوکھا طریقہ اپنا لیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں نمیر خان ’زامل‘ کا کردار نبھا رہے ہیں اور اب انہوں نے اپنے کردار پر تنقید کے لیے ہانیہ عامر کے گانے ’پابلو‘ کے بول استعمال کرلیے ہیں۔

انہوں نے ہانیہ عامر کے گانے ’پابلو‘ کے بول کا حوالہ دیا جن میں یہ سطور شامل ہیں ’پتر بہہ، تھوڑا ساہ لے، ایتھے سارے انسان نے، ہونا سب دا حساب اے، رہنا سکھ تو اوقات وچ۔‘

یہ کہانی بظاہر زامل کے کردار میں آنے والی حالیہ تبدیلی پر ایک ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ معلوم ہوتی ہیں کیونکہ مذہبی طرز زندگی اپنانے کے بعد وہ دوسروں کے بارے میں زیادہ تنقیدی رویہ اختیار کرنے لگا ہے۔

View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

عمیرہ احمد کی تحریر کردہ اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کی کاسٹ میں شہریار منور، در فشاں سلیم، سحر ہاشمی، رومیسہ خان، ثانیہ سعید، فاران طاہر، دانیہ انور، صبا حمید جیسے نامور اداکار اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

’درِ نجات‘ تھریز انٹرٹینمنٹ کا پہلا ڈرامہ ہے جسے اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر جمعہ اور ہفتہ کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے 9 ستمبر کو اپنا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز کیا تھا جس کی تعریف گلوکار عاصم اظہر نے بھی کی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے