• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 3:58 صبح
  • پاکستان

میکسیکو سٹی میں تربیتی سیشن کے دوران کمانڈو نے سیڑھیاں چڑھیں اور مختلف رکاوٹیں عبور کیں۔

میکسیکو کی نیشنل گارڈ نے ایک ایسے نئے اہلکار کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جو نہ صرف سب سے چھوٹا رکن ہے بلکہ چار ٹانگوں والا بھی ہے۔

13 ماہ کے کمانڈو نامی چیہواہوا کتے کو عوام اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان دوستانہ رابطہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کیلئے بھی تربیت دی جا رہی ہے۔

View this post on Instagram

صرف 21 سینٹی میٹر قد اور تقریباً 7 کلو وزن رکھنے والے کمانڈو کو چھ ماہ قبل ریاست چیہواہوا میں ایک ریسکیو سینٹر سے گود لیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ ایک معمر جوڑے کے پاس رہتا تھا، جو مزید اس کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے تھے۔

کمانڈو کتے کو خصوصی حفاظتی چشمے، اس کے سائز کے مطابق ٹیکٹیکل جیکٹ اور سر پر ایک چھوٹا کیمرا پہنایا جاتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے