تھانہ فیروز آباد اور گلستان جوہر کے 17 جولائی سے 11 اگست کے درمیان کے روزنامچے بھی سیل شدہ حالت میں جمع
میر رضا قتل کیس میں تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے جوڈیشل کمیشن میں مزید دستاویزات جمع کرادیں۔
جوڈیشل کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں گواہان کے مزید بیانات اور سیل شدہ روزنامچے شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے اسلحہ ڈیلر ادریس کا بیان اور فرانزک ڈویژن کے نمائندے فرہاج کے بیانات بھی کمیشن میں جمع کرادیے۔
تھانہ فیروز آباد اور گلستان جوہر کے 17 جولائی سے 11 اگست کے درمیان کے روزنامچے بھی سیل شدہ حالت میں کمیشن کے سامنے جمع کرادیے گئے۔
علاوہ ازیں تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے میر رضا کے پارٹنر احسان انیس شمسی کا بیان حلفی بھی جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادیا۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
