• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں پاناما کی کانگریس کے کچھ اراکین نے ایک نام نہاد ”پاناما-تائیوان قانون ساز اداروں کا کراس پارٹی ایکسچینج گروپ“ قائم کیا۔

اس حوالے سے پاناما کے صدر نے عوامی طور پر کہا کہ پاناما کی حکومت اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ خارجہ پالیسی حکومت بناتی ہے اور حکومت تائیوان کے ساتھ پانامہ کے پارلیمان کے ممبران کے رابطے کی حمایت نہیں کرتی۔

اس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اس بات کی شدید مخالفت کرتا ہے کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک تائیوان انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے اور رابطے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی تائیوان کے معاملے پر اپنی حد پار کرے گا،اسے لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غزہ نسل کشی اور اسرائیلی جرائم، فرانس میں اداکارہ کا ٹی وی پروگرام ہٹا دیا گیا

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے پاناما کی حکومت کے متعلقہ بیانات کا نوٹس لے لیا ہے اور امید ہے کہ پاناما ایک چین کے اصول کو عملی جامہ پہنائے گا اور چین پاناما تعلقات کی سیاسی بنیادوں کی حفاظت کرے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے