• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 5:58 شام
  • پاکستان

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

اسلام آباد : قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے منافع سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی۔

حکومت نے قومی بچت (نیشنل سیونگز) کی مختلف بچت اسکیموں اور سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پینشنرز اور بیواؤں کے لیے مقبول ترین بہبود اور پینشن سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کا نیا ریٹ 12.72 فیصد ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر اسکیموں کے ریٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع میں 19 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد شرح 11.80 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 60 بیسس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ نیا ریٹ 11.76 فیصد ہوگیا۔

سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کا ریٹ 11.82 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اسلامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کے لیے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (3 سال) پر 41 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ نیا ریٹ 11.57 فیصد، جبکہ سروا اسلامک (5 سال) پر 54 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ شرح منافع 11.70 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے