• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 4:45 شام
  • پاکستان

ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

پاکستان ریلویز میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج ایک اور ٹرین گوجر خان کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی گوجر خان کے قریب ڈی ریل ہوگئی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

گزشتہ شب بھی کراچی سے لاہور آنے والی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس کا انجن رائیونڈ جنکشن کے قریب اوور شوٹ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کھاریاں کے قریب پاکستان ایکسپریس کے ڈی ریل ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے