• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

واقعے کا مقدمہ 19 ستمبر کو تھانہ آر اے بازار میں قتلِ سبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا تھا

تھانہ آر اے بازار کی حدود ہارلے اسٹریٹ میں معمر شخص کی کار کی ٹکر سے ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے 6 روز بعد ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مرزا حسین نے مشکوک انداز میں معمر شخص کفایت حسین کو کار سے ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ کار کی ٹکر کے نتیجے میں کفایت حسین جاں بحق ہوگئے تھے۔

آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے ساتھ اس کے زیر استعمال کار بھی برآمد کرلی۔

واقعے کا مقدمہ 19 ستمبر کو تھانہ آر اے بازار میں قتلِ سبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد معاملہ مبینہ طور پر مشکوک نظر آیا، تاہم پولیس نے اپنی تفتیش میں واقعے کو اتفاقیہ حادثہ قرار دے دیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے