• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 8:46 شام
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ میں مذاق، مذاق میں امان کو ایسی باتیں کہہ دیتی ہیں کہ انہیں بتانا پڑتا ہے کہ وہ میرے شوہر ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور شوہر سے دوستی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے اس بات کا دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں ذکر کیا ہے کہ اپنے شوہر کے ساتھ دوستی کی وجہ سے وہ بعض اوقات کچھ زیادہ ہی بے تکلف ہو جاتی ہیں اور ایسی باتیں کہہ بیٹھتی ہیں جو شاید انہیں نہیں کہنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار شوہر کو ٹوکنا پڑتا ہے اور یاد دلانا پڑتا ہے کہ اگرچہ ان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ اتنی بھی بے تکلفی نہیں برت سکتیں کیونکہ آخرکار وہ ان کے شوہر ہیں۔

یہ پڑھیں: مریم نفیس نے شوہر سے لڑائی کے دوران اپنایا گیا دلچسپ اصول بتا دیا

اس سے قبل انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ شوہر امان احمد لڑائی یا اختلاف کی صورت میں ایک اصول پر عمل کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا رشتہ مزید مضبوط رہتا ہے۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان ایک اصول ہے، یا یوں کہہ لیں ایک روایت، جب میرے اور امان کے درمیان کوئی بحث یا جھگڑا ہوتا ہے تو ہم میں سے ایک شخص کمرے سے باہر چلا جاتا ہے، ہم ایک دوسرے سے تھوڑا وقفہ لیتے ہیں اور اگلے دن ناشتے کے وقت بات کرکے معاملہ حل کر لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ مسئلہ فوراً حل کرنا چاہیے، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ وقفہ لینے سے چیزیں زیادہ بہتر طریقے سے سلجھ جاتی ہیں، اس دوران ہم دونوں اپنی کمزوریوں پر بھی غور کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں، وہ شوہر امان احمد کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور بیٹے عیسیٰ کی والدہ ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے