• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 8:02 شام
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

لاہور (3 اکتوبر 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کیلیے یو این-ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ 2026 وصول کرنے کیلیے مسقط مدعو کر لیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایوارڈ ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کے موقع پر مسقط کے ’اومان کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر‘ میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کیا جائے گا، وہ خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گی۔

مریم نواز نے یو این-ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ایوارڈ بے گھر افراد کیلیے اعزاز ہے، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام نہ صرف پاکستان کا بلکہ دنیا کا بہترین کم لاگت ہاؤسنگ منصوبہ ہے۔

حکومتِ پنجاب سمیت میانمار، برازیل، تیونس، لندن اور انگلینڈ کو بھی ایوارڈ کیلیے منتخب کیا گیا ہے۔ یو این-ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ اقوام متحدہ کے انسانی بستیوں کے پروگرام سے وابستہ اعلیٰ ترین بین الاقوامی اعزازات میں سے ایک ہے۔

یہ ایوارڈ سستی و مناسب رہائش، پائیدار شہری ترقی، بنیادی شہری سہولیات میں بہتری، آفات سے بحالی میں خدمات پر افراد، شہروں، حکومتوں اور سرکاری اداروں، سول سوسائٹی و نجی تنظیموں، تحقیقی اداروں اور منصوبوں کو تسلیم کرتا ہے۔

گزشتہ 37 سالوں میں تقریباً 200 یو این-ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈز پیش کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں یہ ایوارڈ اس سے قبل 2007 میں زلزلہ تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین نے حاصل کیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے