• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 7:17 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

اسلام آباد: پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے اخونزادہ حسین کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے رابطے پر پہلی شرط بانی سے ملاقات ہونی چاہیے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیش رفت کا آغاز کرسکتی ہے، بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بے معنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جاسکتا ہے۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی ’’مشروط‘‘ پیشکش

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی مگر مشروط پیشکش کر دی ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کر دی ہے۔

وزیراعظم نے اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پھر کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں۔ اگر آپ لانگ مارچ ختم کریں گے تو آپ سے بات کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا لانگ مارچ کا نشانہ معیشت ہوگا۔ پاکستان کی معیشت بڑی محنت سے دوبارہ کھڑی کی ہے۔ ہم معیشت اور عوام کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے