• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 6:48 شام
  • پاکستان

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے میں پیش ہوں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا دوسرا نوٹس موصول ہو گیا ہے۔

محمد رضوان کے قریبی ذرائع نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رضوان کو 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے لاہور طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رضوان کو گھر کے ایڈریس پر نوٹس موصول ہوا، انہیں ضبط شدہ موبائل کے تجزیے اور فارنزک کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے پیش ہوں گے۔

قریبی ذرائع کے مطابق الزامات کی تفصیلات نوٹس میں فراہم نہیں کی گئیں جبکہ رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا جواب بھی موصول نہیں ہوا۔

رضوان این سی سی آئی اے پیشی پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پوچھیں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے