• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 11:02 شام
  • پاکستان

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

پشاور (6 اکتوبر 2026): لینڈ ریکارڈ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم پیشرفت، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ای فرد پورٹل اور ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کا اجرا کر دیا۔

ای فرد پورٹل کے ذریعے شہری ریونیو دفاتر کے بار بار چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے یا قریبی مرکز سے فرد حاصل کر سکیں گے۔ فرد کے اجرا کیلیے نادرا ای سہولت مراکز، آفیشل ویب سائٹ سیلف سروس پورٹل اور دستک ایپ کے تین چینلز دستیاب ہوں گے۔

نادرا سے بائیومیٹرک تصدیق شدہ صارفین ہی ای فرد ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے جبکہ فرد کی فیس ون لنک اور ایزی پیسہ کے ذریعے الیکٹرانک طور پر سرکاری خزانے میں جمع ہوگی۔ ادائیگی کے بعد فرد شہری کے اکاؤنٹ میں محفوظ رہے گی اور کسی بھی وقت دوبارہ ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔

فرد پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے مرکزی اراضی ریکارڈ سے آن لائن تصدیق بھی ممکن ہوگی، جس سے فرد کی تصدیق کا عمل مزید آسان اور شفاف ہوجائے گا۔

ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کے تحت ریونیو خدمات حاصل کرنے والے شہریوں سے بے ترتیب بنیادوں پر ٹیلی فونک رابطہ کیا جائے گا۔ شہریوں کی رائے آواز کی صورت میں ریکارڈ کرکے نظام میں درج کی جائے گی جبکہ شہری اطمینان کو چار درجات میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

غیر مطمئن شہریوں کی شکایات براہ راست ڈپٹی کمشنر کے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوں گی۔ شہریوں کے فیڈ بیک کو اضلاع کی کارکردگی اور شہری اطمینان کی مسلسل نگرانی کیلیے استعمال کیا جائے گا۔

شہریوں کی رائے کو ڈپٹی کمشنرز کے ماہانہ اجلاسوں میں کارکردگی کے اہم اشاریے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ بہترین کارکردگی والے اضلاع کی حوصلہ افزائی جبکہ کمزور کارکردگی والے اضلاع سے جواب طلبی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر آسان، شفاف اور تیز خدمات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، ڈیجیٹل اصلاحات سے زمین کے ریکارڈ سے متعلق خدمات میں رفتار اور شفافیت مزید بہتر ہوگی۔

ڈیجیٹل فیڈ بیک کے ذریعے ریونیو خدمات میں تاخیر اور ناقص کارکردگی کی نشاندہی ممکن ہوگی، جبکہ یہ اصلاحات زمین سے متعلق شکایات میں کمی اور لینڈ ریکارڈ نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی میں مددگار ثابت ہوں گی۔

لینڈ ریکارڈ میں ڈیجیٹل اصلاحات وقت کی اہم ضرورت تھیں اور حکومت عوام کو آسان اور شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیجیٹل اصلاحات کے اجرا میں کردار ادا کرنے والے حکام کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں تعریفی اسناد سے نوازا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے