• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 9:05 شام
  • پاکستان

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد : نادرا مراکز پر خاندان کے تمام افراد کی ایک ساتھ پراسیسنگ کیلیے فیملی ٹوکن کے ذریعے ون ونڈو کاؤنٹر سے خدمات کی سہولت فراہم کردی گئی۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے مراکز پر آنے والے خاندانوں کے لیے سہولت متعارف کرادی، جس کے تحت ایک ہی فیملی ٹوکن کے ذریعے خاندان کے تمام افراد کی بیک وقت پراسیسنگ کی جاسکے گی۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ آگاہی پیغام کے مطابق اگر کوئی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نادرا دفتر آتا ہے تو اسے الگ الگ ٹوکن لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ خاندان کے لیے ایک فیملی ٹوکن حاصل کرکے اپنی باری آنے پر ایک ہی ون ونڈو کاؤنٹر سے خاندان کے تمام افراد کے لیے مطلوبہ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

نادرا کے مطابق اس سہولت کا مقصد خاندان کے متعدد افراد کی شناختی دستاویزات یا دیگر متعلقہ امور کے لیے بار بار مختلف کاؤنٹرز پر جانے کی ضرورت کم کرنا اور ایک ہی کاؤنٹر پر تمام افراد کی پراسیسنگ مکمل کرنا ہے۔

نئی سہولت کے تحت شہری نادرا مرکز پہنچنے کے بعد فیملی ٹوکن حاصل کرسکتے ہیں اور باری آنے پر خاندان کے تمام افراد کی متعلقہ درخواستوں پر ایک ہی ون ونڈو کاؤنٹر سے کارروائی کرائی جاسکتی ہے۔

نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مرکز آنے کی صورت میں فیملی ٹوکن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ خاندان کے تمام افراد کے لیے مطلوبہ خدمات ایک ہی کاؤنٹر سے حاصل کی جاسکیں۔

نادرا کی جانب سے شہریوں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1777 اور ویب سائٹ nadra.gov.pk بھی فراہم کی گئی ہے۔

نادرا نے شناختی کارڈ کی وصولی کا طریقہ کار آسان بنادیا

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے