• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 9:05 شام
  • پاکستان

امریکی حکام نے واضح کیا ہےکہ امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ تردیدی بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکا کے چین میں سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کو امریکی اسلحہ فروخت کرنےکا معاہدہ کرنےکی پیشکش کی تھی۔

ایک امریکی عہدیدار نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا چین کو اسلحہ فروخت کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ایک دوسرے امریکی عہدیدار نےکہا کہ چین کو اسلحے کی فروخت پہلے ہی قانوناً ممنوع ہے اور چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا نہ کوئی منصوبہ بنایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی پیشکش کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ امریکا کے چین میں سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے اتوار کو نشر ہونے والے فاکس نیوز کے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نے تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت پر چین کے تحفظات کے جواب میں چین کو اسلحہ فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ڈیوڈ پرڈیو کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ امریکا کے دوران بھی یہ معاملہ دوبارہ زیر بحث آیا تھا۔

امریکی سفیرکا کہنا تھا کہ ٹرمپ مسلسل کہتے ہیں کہ ہم دنیا بھر میں اسلحہ فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے بھی پوچھا تھا کہ کیا وہ امریکی اسلحہ خریدنا چاہیں گے۔

انٹرویو میں ڈیوڈ پرڈیو نے یہ بھی دعویٰ کیا ٹرمپ اور شی جنگ پنگ جب بھی ملاقات کرتے ہیں تو اس موضوع پر گفتگو ہوتی ہے

چین میں امریکا کے سفیر پرڈیو نے اس مبینہ پیشکش کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں، جب کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمانوں نے بھی اس سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ آیا ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران یہ پیشکش کی تھی یا اس سے پہلے ہونے والی کسی ملاقات میں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران ایک بار پھر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نےامریکا سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ تائیوان کی آزادی کی واضح طور پر مخالفت کرے۔

بھارتی پولیس 600 سالہ تاریخی شاہی مسجد کو بچانے والے مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی، بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ

بھارت: طالبہ سے مبینہ زیادتی پر ہنگامے، طلبہ کی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ، گاڑیاں نذرِ آتش کردیں

اسرائیلی وزیراعظم نے ابوظبی میں اماراتی صدر سے ملاقات کی: خبر ایجنسی کا دعویٰ

اسرائیل کا رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کیلئے کام کرنیوالے ڈچ سفارتکاروں کا سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان

بھارت میں 600 سالہ تاریخی مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کیلئے ہزاروں مسلمان مسجد کے اندر بیٹھ گئے

شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے 'سوارم حملوں' کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟

یونان میں گیس دھماکے سے امریکی و برطانوی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت، شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں تیزی، نورستان اور کنڑ میں متعدد چوکیوں پر قبضہ

تازہ ترین

• 1 منٹ پہلے امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں ہے، امریکی حکام

• 1 گھنٹے پہلے یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقہ

یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقہ

• 1 گھنٹے پہلے حکومت کا پنشن اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینےکا منصوبہ

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینےکا منصوبہ

• 2 گھنٹے پہلے بھارتی پولیس 600 سالہ تاریخی شاہی مسجد کو بچانے والے مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی، بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ

• 2 گھنٹے پہلے بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق

بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق

• 3 گھنٹے پہلے بھارت: طالبہ سے مبینہ زیادتی پر ہنگامے، طلبہ کی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ، گاڑیاں نذرِ آتش کردیں

• 3 گھنٹے پہلے گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

• 3 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے