پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
اداکارہ و میزبان فضا علی کی سالگرہ پر شوہر نے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔
فضا علی کے شوہر اعجاز خان، اور بیٹی فارال نے لندن میں ان کی سالگرہ منائی اور انہوں نے اہلیہ کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار بھی کیا۔
انسٹاگرام فضا علی کے شوہر اعجاز خان نے اہلیہ کے لیے سالگرہ کی ایک دلکش پوسٹ شیئر کی اور تفصیلی پیغام شیئر کیا کہ تم جیو ہزاروں سال… ہمارے گھر کی جان، فضا علی کو 42 ویں سالگرہ مبارک ہو۔
انہوں نے لکھا کہ آج کا دن ہمارے لیے بھی اتنا ہی خاص ہے جتنی آپ ہماری زندگی میں ہیں۔ آپ کی مسکراہٹ آپ کی محبت اور آپ کی توانائی ہمارے گھر کی سب سے خوبصورت روشنی ہے، تم جیو ہزاروں سال، سال کے دن ہوں پچاس ہزار۔‘…
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ مسکراتا، صحت مند، خوش اور محبتوں میں گھرا رکھے، ہم آپ سے اس قدر محبت کرتے ہیں جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
View this post on Instagram A post shared by Ejaz Khan (@ejazkhanuk)
A post shared by Ejaz Khan (@ejazkhanuk)
کیپشن کے آخر میں انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک فضا!
واضح رہے فضا اور اعجاز نے رواں سال مارچ میں دوسری شادی کا اعلان کیا اور اسے پرسکون باب قرار دیا۔
فضا نے کہا تھا کہ اس رشتے نے انہیں وہ سکون اور استحکام بخشا ہے جس کی وہ برسوں سے تلاش میں تھیں، اداکاری، ماڈلنگ، میزبانی اور موسیقی سمیت عوامی نظروں میں گزرنے والے کیریئر کے بعد یہ لمحہ اداکارہ کی ذاتی زندگی میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔
