• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 8:34 صبح
  • پاکستان

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

پیرس (2 اکتوبر 2026): فرانس میں تعلیمی اداروں کی ابتر حالت پر شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا درجنوں اسکول نذر آتش کر دیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں اسکولوں کی ابتر حالت، تعلیمی سہولتوں کے فقدان کے خلاف پیرس سے شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا اور پرتشدد ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج کئی شہروں تک پھیل چکا ہے جس کے باعث سیکڑوں اسکول متاثر ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے درجنوں اسکولوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

مارسیلے میں نامعلوم افراد نے ایک پرنسپل پر پٹرول چھڑک دیا جب کہ آگ بجھانے کے لیے آنے والے فائر بریگیڈ گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کو بھی جلا ڈالا جب کہ ایک فائر فائٹر زخمی ہوا۔

بگڑتی صورتحال کے باعث پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کاررروائی کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

دوسری جانب حالت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جب کہ وزیر تعلیم ایڈورڈ جیفری نے کہا کہ جہاں سڑکیں بلاک ہوں وہاں کلاسز آن لائن کرائی جائیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے