ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!
دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!
برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو
دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا
شوبز انڈسٹری کی اسٹار کڈ عینا آصف 18 سال کی ہوگئیں اور ان کی سالگرہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
عینا آصف پاکستان کی ایک ابھرتی ہوئی سپر اسٹار ہیں جنہوں نے اپنے یکے بعد دیگرے ہٹ ڈراموں کے ذریعے انڈسٹری میں پہچان بنائی ہے۔
مداح ان کی شاندار اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں اور انسٹاگرام پر بھی ان کے 3 ملین فالوورز ہیں۔
انہوں نے اپنے پہلے ہی ہٹ ڈرامہ سیریل ‘پہلی سی محبت’ سے شہرت حاصل کی جس کے بعد ‘مائی ری’، ‘بے بی باجی’، ‘پنجرہ’، ‘پرورش’، اور دیگر مقبول ڈراموں میں کام کیا۔
گزشتہ رواز خوبصورت اور باصلاحیت عینا آصف نے اپنی 18 ویں سالگرہ منائی (وہ 27 ستمبر 2008 کو پیدا ہوئیں)، انہوں نے سالگرہ کی دو تقریبات منعقد کیں پہلی تقریب دوستوں کے ساتھ ‘آل پنک’ (گلابی تھیم والی) پارٹی تھی جس میں انہوں نے گہرے میرون رنگ کا خوبصورت ‘کو-آرڈ سیٹ’ (co-ord set) پہنا اور گلابی کیک کاٹا۔
View this post on Instagram A post shared by Aina Asif (@ainaasifofficial)
A post shared by Aina Asif (@ainaasifofficial)
انہوں نے ایک اور تقریب کیفے میں عام لباس میں منائی جہاں انہوں نے ایک اور کیک کاٹا وہ اپنی سالگرہ کی دونوں تقریبات میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ انہوں نے ایک پیغام بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ ’مجھے لگا تھا کہ میں اپنی سالگرہ اکیلے مناؤں گی لیکن دوستوں کے کچھ اور ہی منصوبے تھے اس لیے میں نے ان کے ساتھ جشن منایا۔ میں ان سے بے پناہ محبت کرتی ہوں۔
مداح انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کی عمر کا اندازہ بھی لگا رہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ 2008 کے حساب سے کیا آپ ابھی 18 سال کی ہوئی ہیں؟ کیا میں صحیح کہہ رہا ہوں؟” بہت سے دوسرے لوگوں نے اداکارہ کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
