سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔
ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست 52 سالہ جمائما گزشتہ ہفتے کے آخر میں 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اس سے قبل دی میل آن سنڈے نے مئی میں انکشاف کیا تھا کہ ایک سالہ قربت کے بعد دونوں کی منگنی ہوئی ہے۔
آئرش نژاد آسٹریلوی کیمرون اوریلی آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔
• عمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہ
• جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد سرمایہ کار کیمرون اوریلی سے منگنی کرلی، جلد شادی متوقع: برطانوی اخبار
• عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما کی والدہ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل کیمرون نے اپنے کیریئر کا ایک حصہ والد کے کاروبار میں کام کرتے ہوئے گزارا، جن میں انڈیپنڈنٹ نیوز اینڈ میڈیا اور آسٹریلوی اشاعتی ادارہ اے پی این نیوز اینڈ میڈیا شامل ہیں، بعد ازاں انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے شعبے کا رخ کیا اور 2000 میں اے پی این نیوز اینڈ میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔
2003 میں انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے فنڈ بیارڈ کیپیٹل کا آغاز کیا اور سوئٹزر لینڈ کی میٹرنگ کمپنی لینڈس اینڈ گائر حاصل کر لی، جس کے بعد وہ اس کے چیف ایگزیکٹیو بھی رہے، بعد ازاں 2011 میں توشیبا نے یہ کمپنی 2.3 ارب ڈالرز میں خرید لی۔
جمائما اور کیمرون کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون متعدد ڈاکیومنٹریز اور فلموں میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کررہے تھے، دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں ان کی دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔
جمائما کے ایک قریبی دوست نے اس سے قبل بتایا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے، ان کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی اور رومانوی تعلق سے پہلے وہ کچھ عرصے تک دوست رہے۔
جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے تصدیق کی کہ جوڑے نے گزشتہ رات شادی کر لی ہے۔
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابق پاکستانی وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان سے شادی کی تھی، دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی تاہم 9 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد 2004 میں ان کی علیحدگی ہوگئی۔
جمائما اور عمران خان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، طلاق کے بعد بھی جمائما کے عمران خان کے ساتھ تعلقات اور ان کے بچوں سے متعلق معاملات عالمی میڈیا میں زیر بحث رہے ہیں۔
ایران میں تباہ ہونیوالے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری
جولائی میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملے ایک سخت گیر دھڑے نے قیادت کی اجازت کے بغیر کیے: امریکی اخبار
شمالی کوریا کا بحیرہ جاپان میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
خطےکے ممالک ہمارے بھائی ہیں، پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پرحملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے: پزشکیان
بھارتی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا
انڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتا، 103 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں
ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ
مسلم اور پڑوسی ممالک سے کوئی اختلاف نہیں، امریکا ہمیں دشمن بنانا چاہتا ہے: ایرانی صدر
پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارتی صحافی نے مودی سرکار کے پس پردہ مذموم سیاسی عزائم بے نقاب کردیے
سعودیہ، اردن اور جاپان کو ایران کیخلاف قراردادکی حمایت کےنتائج کا سامناکرناہوگا: اسماعیل بقائی
سعودی تنصیبات پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی اور کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہے: قطر
تازہ ترین
• 7 منٹ پہلے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی، دلہا کون ہے؟
• 22 منٹ پہلے پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا، انگلینڈ سے کلین سویپ کے بعد جرمانہ بھی عائد
پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا، انگلینڈ سے کلین سویپ کے بعد جرمانہ بھی عائد
• 30 منٹ پہلے ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع
ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع
• 47 منٹ پہلے قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
• 56 منٹ پہلے صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف
صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف
• 60 منٹ پہلے پشین میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک
پشین میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک
• 2 گھنٹے پہلے جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار
جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان میں مریضوں کو ضرورت سے دگنی ادویات تجویز کی جا رہی ہیں: تحقیق
