• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 3:08 شام
  • پاکستان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے IAEA پر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے اپنی جوہری طاقت کی حیثیت کو ناقابل واپسی قرار دیتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تنقید کرنے والی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قرارداد مسترد کردی ہے۔

رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے IAEA پر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی امریکا اور جنوبی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کو نظر انداز کررہی ہے جبکہ شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔

کم یو جونگ نے جنوبی کوریا کے جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں حاصل کرنے کے منصوبے کا بھی حوالہ دیا اور اسے شمالی کوریا کے خلاف غیر منصفانہ پالیسی کا حصہ قرار دیا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی IAEA کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جوہری طاقت اور دفاعی صلاحیت اب ناقابل واپسی ہے اور اسے جوہری ڈیٹرنس کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے رواں ہفتے بڑے اسلحہ ساز کارخانوں کا تین روزہ دورہ کیا اور دفاعی صلاحیت کے مختلف شعبوں کو جدید بنانے پر زور دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا گزشتہ برس روس کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بعد اپنی فوجی صلاحیتوں کو مزید جدید بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ روس کے ساتھ تعاون اور یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کے فوجیوں کی شرکت سے حاصل ہونے والے جنگی تجربات کو بھی اس عمل کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔

کم جونگ اُن نے پیانگ یانگ میں پروپیگنڈا کارکنوں کی ایک تربیتی نشست سے بھی خطاب کیا، جہاں انہوں نے جدید نظریاتی جنگ کے لیے زیادہ تخلیقی اور جارحانہ طریقے اختیار کرنے پر زور دیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے