• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 4:21 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

کویت سٹی: کویت کی وزارتِ تعلیم نے ایک سیکنڈری اسکول میں متعدد طالبات کا دم گھٹنے کا واقعہ رونما ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ کو تحقیقات مکمل ہونے تک تین ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے وزیرِ تعلیم نے اس حوالے سے حکم جاری کیا، فیصلے کا مقصد واقعے کی شفاف تحقیقات، طالبات کا تحفظ اور تعلیمی عمل کی بہتری و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

وزیرِ تعلیم نے واقعے کے فوراً بعد متاثرہ طالبات کی عیادت کی اور ان کی طبی دیکھ بھال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طالبات کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طلباء و طالبات کی صحت اور تحفظ وزارت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تحقیقات کے دوران اسکول کے امور کو باقاعدگی سے چلانے اور تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ایک نئی عبوری انتظامیہ کو تعینات کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعے میں کچھ طالبات کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ضابطہ اخلاق کے تحت تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ وزارت نے ان اعمال کو سنگین اخلاقی و نظم و ضبط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کویت میں وزارتِ تعلیم کا اسکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

تاہم وزارت نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں اور واقعے کے تمام اسباب کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ غفلت یا ذمہ داری ثابت ہونے پر متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے