• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 5:03 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

واشنگٹن (6 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے کی انوکھی وجہ بتا دی ہے۔

ایران جنگ کے باعث پٹرول کا عالمی بحران جاری ہے اور دنیا بھر کے ممالک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی کا طوفان سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پٹرولیم مصنوعات کی وجہ ایران جنگ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور ٹروتھ سوشل پر ایک نئی اور انوکھی وجہ بتائی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق آبنائے ہرمز سے روزانہ بڑی مقدار میں تیل آ رہا ہے، اس لیے پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ اب آبنائے ہرمز نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ ریفائنریز ہیں۔

اس کی توجیہہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جانب روس کی ریفائنریز کو یوکرین نشانہ بنا رہا ہے تو دوسری جانب کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹس کے باعث ریفائنریز بند کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے پٹرول دنیا بھر میں مہنگا ہو رہا ہے۔

ایران سے براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، ٹرمپ

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے