• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

واقعے کے وقت ایم پی اے عبد الکریم تور ڈھیر موقع پر موجود نہیں تھے، پولیس

صوابی میں ایم پی اے عبد الکریم خان تور ڈھیر کے گھر اور حجرے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق ایم پی اے موقع پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم نقاب پوش افراد نے ایم پی اے کے بھائی عبدالناصر اور 3 سیکیورٹی گارڈز کو اغوا کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی چھوٹا لاہور فضل شیر خان موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ایم پی اے کے گنرز باچا خان، غنی رحمان اور سردار علی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ایم پی اے کے بھائی عبدالناصر کو بھی ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ حملہ آوروں نے موقع پر موجود سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیے۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کے مطابق رات تقریباً 2 سے 3 بجے ایم پی اے عبدالکریم تورڈھیر کی رہائش گاہ اور حجرے پر نامعلوم نقاب پوش افراد نے حملہ کیا۔ گنرز باچا خان، غنی رحمان، سردار علی اور ان کے بھائی عبدالناصر کو تشدد کے بعد اغواء کر لیا گیا۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ حملہ آوروں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی، سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، رات کی تاریکی میں کسی کی رہائش گاہ اور حجرے میں داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے