امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے رواں ہفتے تقریباً 10 لاکھ امریکیوں کو 500 ڈالر کے ریفنڈ چیک ڈاک کے ذریعے بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ان انتخابات میں یہ فیصلہ ہونا ہے کہ آیا ریپبلکن پارٹی کانگریس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ پائے گی یا نہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ادائیگیاں ان اضافی فیسوں کی واپسی ہیں جو 'افورڈیبل کیئر ایکٹ' (اوباما کیئر) کے تحت ہیلتھ انشورنس خریدنے والے افراد سے وصول کی گئی تھیں۔
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو وصول کنندگان کو بھیجے گئے ایک خط میں لکھا کہ ’یہ پیسہ محنت کش امریکیوں کا ہے، حکومت کا نہیں، اور اب میں اسے آپ کو واپس کر رہا ہوں!‘۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ ادائیگیاں ملک بھر میں یکساں طور پر نہیں کی جائیں گی بلکہ صرف ان 30 ریاستوں کے مخصوص رہائشیوں کو یہ چیک ملیں گے جو ہیلتھ کوریج کے لیے وفاقی پورٹل پر انحصار کرتے ہیں۔
اپنے انشورنس پروگرام خود چلانے والی 20 ریاستوں کے شہری اس سے مستفید نہیں ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اگرچہ ایک کروڑ 90 لاکھ افراد اوباما کیئر پر انحصار کرتے ہیں لیکن ان میں سے صرف 9 لاکھ 50 ہزار کو ہی یہ ادائیگیاں ہوں گی۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ اہل ریاستیں 3 نومبر کے انتخابات میں ممکنہ طور پر سخت مقابلوں کا مرکز ہیں۔
غیر جانبدار تجزیہ کاروں کے مطابق سینیٹ کی 9 میں سے 8 اور گورنرز کی 12 میں سے 10 سخت ترین مقابلے والی نشستیں انہی ریاستوں میں ہیں۔
رائٹرز کے تجزیے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی ان ادائیگیوں کا تقریباً 71 فیصد (33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر) صرف ان 13 ریاستوں کے شہریوں کو جائے گا جہاں سخت مقابلے متوقع ہیں۔
ڈیموکریٹک امیدوار اور تجزیہ کار ان ادائیگیوں کو انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کھلی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم کا تعلق اس ’یوزر فیس‘ سے ہے جو HealthCare.gov پر انشورنس پلان فروخت کرنے والی کمپنیاں ادا کرتی ہیں اور بالآخر یہ بوجھ صارفین پر منتقل ہوتا ہے۔
صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے یہ فیسیں ضرورت سے زیادہ مقرر کی تھیں جس سے ایک سرپلس فنڈ جمع ہو گیا اور اب وائٹ ہاؤس ان چیکس کو اسی اضافی رقم کی واپسی کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی سیاسی مقاصد کے لیے عوامی فنڈز کے استعمال کا عندیہ دے چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ انہوں نے تجویز دی تھی کہ اگر ریپبلکنز مڈ ٹرم انتخابات میں ایوان نمائندگان اور سینیٹ کا کنٹرول برقرار رکھتے ہیں تو تمام بالغ امریکی شہریوں کو 5000 ڈالر کے چیک بھیجے جائیں گے۔
مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید، خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار
متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کیلئے فیول قیمتوں میں بڑا اضافہ
رائل ائیر فورس فئیر فورڈ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں ایک شخص گرفتار
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ
اماراتی پرواز واقعے میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ کی دھمکی
ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے : روسی صدر پیوٹن
امریکی ریاست ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی خاتون زہر کا انجکشن دیے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
امارات سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری
شام میں مزدوروں اور انجینئرز کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، 7 افراد ہلاک
پرواز واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی : اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ
کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے : سعودی ولی عہد
تازہ ترین
• 12 منٹ پہلے صدر ٹرمپ نے تقریباً 10 لاکھ امریکیوں کو 500 ڈالر کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا
• 22 منٹ پہلے ایران کا حوثیوں سے اظہار لاتعلقی، عباس عراقچی نے حوثیوں پر حملوں کے بجائے سیاسی رابطوں کی تجویز دیدی
ایران کا حوثیوں سے اظہار لاتعلقی، عباس عراقچی نے حوثیوں پر حملوں کے بجائے سیاسی رابطوں کی تجویز دیدی
• 3 گھنٹے پہلے اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟
اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟
• 4 گھنٹے پہلے آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کی صورتحال زیر غور آئے گی: اسحاق ڈار
آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کی صورتحال زیر غور آئے گی: اسحاق ڈار
• 4 گھنٹے پہلے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی
• 4 گھنٹے پہلے ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے
ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے
• 5 گھنٹے پہلے واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں
واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں
• 5 گھنٹے پہلے احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی، حکومت نے اپوزیشن پر واضح کردیا
