• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 6:08 صبح
  • پاکستان

اعلامیے کے مطابق جی سیون روس پر عائد پابندیاں برقرار رکھے گا

جی سیون ممالک نے عالمی توانائی کی منڈی میں بڑھتی قیمتوں اور اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے اپنے محفوظ ہنگامی ذخائر سے 4 ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کرلیا۔

جی سیون رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق تیل کے ذخائر سے مربوط انداز میں فوری طور پر تیل مارکیٹ میں لایا جائے گا، جس میں ابتدائی 20 دنوں کے دوران ڈیزل کے ذخائر کا بڑا حصہ جاری کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔

جی سیون ممالک اور ان کے شراکت داروں نے ضرورت پڑنے کی صورت میں مزید ڈیزل مارکیٹ میں لانے پر بھی غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے آئندہ دنوں میں عالمی توانائی ایجنسی کے فریم ورک کے تحت اجلاس ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی سیون ممالک توانائی اور توانائی سے متعلق مصنوعات کی برآمد پر پابندیاں عائد کرنے سے گریز کریں گے اور تمام تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں جن سے عالمی منڈی میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

یورپ اپنے ڈیزل ذخائر عالمی مارکیٹ میں لانے پر رضامند ہے، ٹرمپ

جی سیون نے ریفائنریوں کے مرمتی شیڈول کو بھی باہمی رابطے سے ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متعدد ریفائنریاں ایک ہی وقت میں بند نہ ہوں، جبکہ ممکنہ حد تک ریفائنریوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی کو اقدامات پر عملدرآمد اور ان کے اثرات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ 20 روز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جی سیون رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے حقوق کی فوری اور مکمل بحالی پر بھی زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے مشترکہ کوششیں مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق جی سیون روس پر عائد پابندیاں برقرار رکھے گا جبکہ عالمی توانائی ایجنسی اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایندھن، گیس اور دیگر اجناس کی عالمی منڈیوں پر بحران کے اثرات محدود کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے