• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 11:25 شام
  • پاکستان

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گل دوران پرواز خوفزدہ ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ شہناز گل کو پرواز کے دوران خوفناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پرواز خراب موسم کے باعث ہچکولے کھانے لگی تھی۔

اس دوران تمام مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شہناز گل اپنے بھائی شہباز کے ساتھ سفر کررہی تھیں اور اس دوران طیارے کے ہچکولے کھانے پر وہ دعائیں کرنے لگیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی جہاز نے رن وے کی طرف اترنا شروع کیا، شہناز جہاز کے بحفاظت اترنے کی دعا کرتی نظر آئیں۔ طیارے کے زمین پر اترنے کے بعد اداکارہ اور دیگر مسافروں نے سکون کا سانس لیا۔

شہناز گل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بہت مشکل سے بچے آج… طیارے کے باحفاظت اترنے پر بہت شکر گزار ہوں۔

View this post on Instagram A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

رپورٹ کے مطابق اداکارہ ممبئی ایئرپورٹ پر اتریں لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں سے پرواز میں سوار ہوئی تھیں۔

یہ پڑھیں: پیسہ بہت اہم ہے، یہ آپ کو عزت دیتا ہے: شہناز گل

واضح رہے کہ شہناز گل کو آخری بار پنجابی فلموں ’عشق نامہ‘ اور ’سنگ ورس کور 2‘ میں دیکھا گیا تھا جن میں گپی گریوال نے بھی اہم کردار نبھایا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے