• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 6:19 شام
  • پاکستان

ماہرین معیشت نے اتنی بڑی رقم کے مہنگائی اور قومی قرضے پر ممکنہ اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول برقرار رکھتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5,000 ڈالر دیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نیوز کانفرنس میں اس وعدے پر سوال کرنے والے ایک رپورٹر نے ٹرمپ سے پوچھا کہ اگر ان کی معاشی پالیسیاں کامیاب ہیں تو ووٹروں کو 5,000 ڈالر کی ترغیب دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟۔

سوال پر ٹرمپ برہم ہوگئے اور رپورٹر کو 'تم بدترین ہو' کہتے ہوئے جواب دینے سے گریز کیا۔

ٹرمپ کی اس وعدے پر کئی امریکی سیاستدانوں اور ماہرین نے سوالات اٹھائے ہیں. تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تقریباً 1.3 ٹریلین ڈالر کی لاگت آ سکتی ہے جبکہ منصوبے کے لیے کانگریس کی منظوری درکار ہوگی۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے اشارہ دیا ہے کہ ممکن ہے امیر امریکی اس رقم کے اہل نہ ہوں۔ جبکہ ماہرین معیشت نے اتنی بڑی رقم کے مہنگائی اور قومی قرضے پر ممکنہ اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے