• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 11:58 صبح
  • پاکستان

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

دمشق: شام میں مزدوروں اور انجینئرز کی گاڑی پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گھات لگا کر مقامی تعمیراتی کمپنی کی وین کو نشانہ بنایا۔

ساتھ ہی دمشق کے دیہی علاقے میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ دھماکے کے باعث 3 بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

دوسری جانب شام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور دمشق سمیت ادلب کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ٹائر جلائے اور اہم شاہراہوں کو کئی گھنٹے تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا۔

عراق میں مشن اختتام پذیر، آپ جلد ایران کے حوالے سے کچھ ہوتا ہوا دیکھیں گے: ٹرمپ

مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے