• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

لندن(یکم اکتوبر 2026): برطانوی حکومت یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے رہی ہے۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ برطانوی حکومت یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے رہی ہے اور یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کے امکان پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بریگزٹ نے ملک کو فائدے کے مقابلے میں کہیں زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق برطانوی حکومت مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے تمام ممکنہ آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔ ان آپشنز میں کسٹمز یونین، سنگل مارکیٹ اور یہاں تک کہ یورپی یونین کی مکمل رکنیت میں دوبارہ شمولیت کے راستے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب، فرانسیسی اور ہسپانوی صدور نے اس پیش رفت پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانیہ یورپی یونین میں واپس آنا چاہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین میں واپسی نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپ کے لیے ایک انتہائی اچھی خبر ہوگی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے