• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 6:37 صبح
  • پاکستان

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

پشاور (4 اکتوبر 2026): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آج سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آج سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا آغاز غنڈی چوک لکی مروت سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ آج دن ایک بجے مختلف اضلاع سے عوام مارچ میں شامل ہوں گے۔ لانگ مارچ کا قافلہ کرک، کوہاٹ، پشاور اور چارسدہ سے ہوتا ہوا آگے بڑھے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ 5 اکتوبر رات 12 بجے کرک سے لوگ قافلے میں شامل ہونگے۔ کرک سے آگے کی جانب روانگی ساڑھے 12 بجے ہوگی جب کہ رات کوہاٹ کے قریب قیام ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ 6 اکتوبر دن 12 بجے کوہاٹ، ہنگو، کرم اور اورکزئی کے لوگ شامل ہوں گے۔ کوہاٹ سے لانگ مارچ پشاور کی جانب روانہ ہوگا جب کہ شرکا متنی کے قریب رات قیام کریں گے۔

وزیراعلی کے پی نے آگے کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے روانگی دن ساڑھے 12 بجے ہو گی۔ لانگ مارچ میں شریک تمام قافلے 8 اکتوبر کو خیر آباد پر جمع ہوں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کے منصوبے کا اعلان خیر آباد کے مقام پر کیا جائے گا۔

لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، رانا ثنا

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے