• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 6:37 صبح
  • پاکستان

واشنگٹن: امریکا نے برطانوی فوجی اڈے پر حملے کے خدشے کے پیش نظر برطانیہ کے فیئرفورڈ ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کے مطابق امریکا نے برطانیہ کے فیئرفورڈ ایئربیس سے اپنے تمام بمبار طیارے واپس بلا لیے ہیں۔ یہ پیش رفت ایئربیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہے میں 5 افراد کی گرفتاری کے بعد سامنے آئی ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق آپریشنل سکیورٹی کے باعث اثاثوں اور فوجی دستوں کی نقل و حرکت کی بروقت تصدیق ممکن نہیں تھی، تاہم اب اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ آر اے ایف فیئرفورڈ پر تعینات تمام امریکی بمبار طیارے امریکا میں اپنے اڈوں پر واپس پہنچ چکے ہیں۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی بمبار طیاروں کے آپریشنز انجام دینے والے فضائی اہلکار، جن میں بی ون، بی ٹو اور بی 52 طیارے شامل ہیں، دنیا بھر میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت درست اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے ساتھ تیار ہیں۔ ان کارروائیوں میں امریکی سرزمین سے پرواز کرکے مشن مکمل کرنے اور واپس آنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔

دوسری جانب برطانوی ائیربیس کے قریب سے گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، جبکہ ایران نے مبینہ حملے کی منصوبہ بندی میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

برطانوی تفتیش کاروں کو ملزمان کی وینز سے پیٹرول ملا تھا، تاہم کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ اس کے باوجود برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ لندن کے شمال مغرب میں واقع فیئرفورڈ ایئربیس پر ایک درجن B-1 بمبار طیارے تعینات تھے جنہیں ایران پر امریکی حملوں میں استعمال کیا گیا تھا۔

دشمن نے دوبارہ فوجی تصادم کا راستہ اختیار کیا تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، ایران نے خبردار کردیا

سائبیریا کی انسداد طاعون لیبارٹری میں مبینہ خطرناک انفیکشن کے باعث خاتون ہلاک: روسی حکام

آج صبح چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر دکھائی دے گا

انجلینا جولی کا غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ

امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق

اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں پڑھا تھا: رپورٹ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی کا قانون منظور

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

برمودا سے مریض سمیت 6 افراد کو لیکر بوسٹن جانیوالا طیارہ لاپتہ ہوگیا

امارات نے اسرائیل جانیوالی پرواز کی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہ دینے کا اعلان

دوران پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا، امریکی اخبار

تازہ ترین

• 20 منٹ پہلے برطانیہ کے فوجی اڈے پر حملے کے خدشات ، امر یکا نے اپنے بی ون بمبار طیارے ہنگامی طور پر واپس بلا لیے

• 2 گھنٹے پہلے دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

• 3 گھنٹے پہلے دشمن نے دوبارہ فوجی تصادم کا راستہ اختیار کیا تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، ایران نے خبردار کردیا

• 4 گھنٹے پہلے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان

• 5 گھنٹے پہلے کراچی سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

• 5 گھنٹے پہلے لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا آذربائیجان روانہ

لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا آذربائیجان روانہ

• 6 گھنٹے پہلے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا

• 7 گھنٹے پہلے سائبیریا کی انسداد طاعون لیبارٹری میں مبینہ خطرناک انفیکشن کے باعث خاتون ہلاک: روسی حکام

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے