اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا
دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی
شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی
شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا
پشاور (27 ستمبر 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور میں پارٹی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر اعلیٰ کے پی نے پی ٹی آئی رہنما کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
رہنماؤں نے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دے رہی ہے، لانگ مارچ کا نام نہ لینے کی صورت میں صوبائی حکومت بچ سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ آ سکتا ہے جس میں علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ کے پی بن سکتے ہیں، علی امین گنڈاپور نے پارٹی مفادات کو حکومت پر ترجیح دینے کا عندیہ دیا، حالات بند گلی میں گئے تو پارلیمانی پارٹی کی اجازت سے اسمبلی توڑنے پر غور ہو سکتا ہے۔
ملاقات میں سہیل آفریدی نےکہا کہ پارلیمانی پارٹی اجازت دے تو اسمبلی توڑ سکتا ہوں۔
دونوں رہنما میں بانی پی ٹی آئی سے اسمبلی توڑنے کے معاملے پر مشاورت نہ کرنے کی بات بھی ہوئی، عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی کے خلاف سخت ناراضی کا اظہار کیا اور پارٹی کے اہم عہدیداروں پر بھی نام لے کر سخت تنقید کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ناراضی کا اظہار بشریٰ بی بی، ایک سینیٹر اور بہنوں کی موجودگی میں ہوا، سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی ناراضی کا بھی ذکر ہوا۔
