• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 6:46 شام
  • پاکستان

لاہور میں جائیداد تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

سوات کے علاقے کبل میں باپ اور بیٹے کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ معمولی تکرار کے باعث پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونے والا بیٹا عدنان نشے کا عادی تھا۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد اسماعیل خان نے جائیداد سے عاق کیے جانے پر غصے میں آکر اپنے والد محمد یوسف خان پر پستول سے 6 راؤنڈ فائر کیے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شالیمار پولیس اور ڈولفن اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے