• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 1:56 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، جدہ، ینبع، طائف اور تبوک میں ہنگامی خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری دفاع نے نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے ان علاقوں میں ممکنہ خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو سرکاری ہدایات پر عمل کرنے، ہجوم سے دور رہنے اور صورتحال کی ویڈیو یا تصاویر بنانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

سعودی حکام کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کی فوری طور پر کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی تاہم یہ پیش رفت حوثیوں کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

تاہم سعودی شہری دفاع نے کچھ دیر بعد ہی مکہ اور جدہ سمیت تمام شہروں کے لیے جاری ہنگامی خطرے کا الرٹ ٹل جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان شہروں میں اب کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم شہری احتیاط کریں۔

سعودی عرب پر حوثیوں کے6 میزائل حملے ناکام

دوسری جانب سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی فضائی دفاع نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے