• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 4:18 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

ریاض: سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت نے براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے نجی سیکٹر میں یہ پابندی 15جون سے 15 ستمبر2026 تک دوپہر بارہ سے سہ پہر تین بجے تک نافذ رہی۔

رپورٹس کے مطابق وزارت افرادی قوت نے نیشنل کونسل فار اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے تعاون سے اس پاپندی پرعملدرآمد کرایا۔

یہ فیصلہ کارکنوں کی ہیلتھ اورسیفٹی، براہ راست دھوپ اور شدید گرمی سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے حوالے سے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

ان کوششوں کا مقصد کام کے محفوظ ماحول کو فروغ دینا، تمام شعبوں میں احتیاطی تدابیر، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے اصولوں کو مضبوط بنانا ہے۔

اس پابندی کے دوران وزارت نے مملکت بھر میں 29 ہزار 954 انسپیکشن کیے۔ اداروں کی جانب سے احکامات پر پابندی کی شرح 95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران خلاف ورزی کے ایک ہزار 771 واقعات ریکارڈ کیے گئے جبکہ 41 شکایات پر کارروائی کی گئی۔

سعودی عرب میں لاکھوں ملازمتوں اور کاروبار کیلیے اہم اقدام

یہ نتائج اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے اصولوں کی پاسداری اور کام کے محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے حوالے سے اداروں میں بڑھتی ہوئی آگاہی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے