آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن
بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی
آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ریاض: سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمنی حوثیوں کے 2 ڈرون حملوں کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ ڈرونز سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف بھیجے گئے تھے، دونوں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
اتحادی افواج کے مطابق خمیس مشیط کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے طائف میں بھی ڈرون کو فضا میں تباہ کر دیا گیا تھا جس کا ملبہ گرنے سے 1 شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون کا ملبہ گرنے سے جاں بحق کی شناخت یمنی شہری کے طور پر ہوئی تھی، زخمیوں میں ایک سعودی خاتون اور پاکستانی شہری ہے۔
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات
واقعے کے بعد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیا گیا۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
