• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 12:48 شام
  • پاکستان

انہوں نے کہا کہ نادیہ خان ماضی میں بھی مختلف شخصیات سے متعلق بیانات کے ذریعے تنازعات کو ہوا دیتی رہی ہیں۔

اداکار سعود قاسمی نے نادیہ خان کو شوبز شخصیات کے درمیان تنازعات بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں ’فسادَن‘ کہہ دیا۔

سعود کا واسع چوہدری کے شو ’گپ شپ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی وی پر متنازع سوالات پوچھ کر فنکاروں کے درمیان اختلافات پیدا کیے جاتے ہیں، نادیہ خان ماضی میں بھی مختلف شخصیات سے متعلق بیانات کے ذریعے تنازعات کو ہوا دیتی رہی ہیں۔

سعود کے مطابق انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ ایک دوسرے سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں اور تنازعات چند دن میں خود ہی ختم ہو جاتے ہیں، اس لیے انہیں مزید نہیں بڑھانا چاہیے۔

نادیہ خان نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے سعود کے الزامات کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ ان کی باتیں انہی کے خلاف چلی گئیں۔

انہوں نے واسع چوہدری پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہیں شو کی ریٹنگ کیلئے سستی شہرت حاصل کرنے کا طعنہ دیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے