• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 11:47 صبح
  • پاکستان

بھارتی آرمرڈ ڈویژن عبرتناک شکست کے بعد بارڈر کی طرف پسپاہوکر واپس لوٹ گیا

پاک فوج کے ہاتھوں چوِنڈہ کے میدان کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنایا جانا ستمبر 1965ء کی جنگ کے ایک فیصلہ کن باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

جنگِ عظیم دوئم کے بعد ’معرکۂ چونڈہ‘ کو ٹینکوں کی بڑی ترین جنگوں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں تقریباً 600 سے زائد بھارتی ٹینک اور 2 ہزار سے زائد پیدل سپاہ نے چوِنڈہ پر قبضے کے ناکام ارادے سے حملہ کیا تھا۔

پاکستانی آرٹلری کی زوردار گولہ باری نے دشمن کی صفوں میں شدید تباہی مچا دی۔ پاکستانی ٹینک یونٹ کے بے باک ایڈوانس، آرٹلری کی تباہ کن بمباری اور پاکستانی انفنٹری کی ثابت قدمی کے آگے 3 بھارتی ڈویژن بے بس ہو گئے۔

بھارتی فوج سیکڑوں ہلاک شدہ فوجیوں کو میدانِ جنگ میں چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

اس معرکے میں تقریباً 8 سو کے قریب بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ ایک ہزار سے زائد کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔ بھارتی فرسٹ آرمرڈ ڈویژن 180 ٹینکوں کو تباہ کروا کر بھی پاکستانی سپاہیوں کے آہنی عزم کو توڑ نہ سکا۔

بھارتی آرمرڈ ڈویژن عبرتناک شکست کے بعد بارڈر کی طرف پسپاہوکر واپس لوٹ گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے