• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 5:58 شام
  • پاکستان

کوچ نے رونالڈو سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ پریس کانفرنس میں اپنی غلطی تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی

کرسٹیانو رونالڈو کے پرتگال کے تربیتی کیمپ سے اچانک روانہ ہونے کے معاملے پر نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ہسپانوی صحافی اور رونالڈو کے قریبی دوست ایڈو اگوئیر کے مطابق معاملہ صرف ناروے کے خلاف میچ میں اسٹار فٹبالر کو بینچ پر بٹھانے تک محدود نہیں تھا۔

اگوئیر کا کہنا ہے کہ رونالڈو تقریباً 30 منٹ وارم اپ کرنے کے باوجود میدان میں نہیں اتر سکے جس پر وہ ناراض ہوئے۔

بعد ازاں ان کی پرتگال کے کوچ جارج جیزس اور فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا سے نجی ملاقات ہوئی۔

دعویٰ کیا گیا کہ ملاقات میں کوچ نے رونالڈو سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ پریس کانفرنس میں اپنی غلطی تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تاہم پریس کانفرنس میں جیزس نے ایسا کوئی اعتراف نہیں کیا بلکہ واضح کیا کہ ٹیم کے انتخاب اور فیصلے ان کا اختیار ہیں۔

🚨 Cristiano Ronaldo’s Portugal situation explained: 🔸 Ronaldo initially planned to retire from international football after the World Cup. 🔸 Portugal’s federation president and Jorge Jesus convinced him he still had an important role, leading him to continue. 🔸 The… pic.twitter.com/FmgYtRtx9X — Transfer News Live (@DeadlineDayLive) October 1, 2026

🚨 Cristiano Ronaldo’s Portugal situation explained: 🔸 Ronaldo initially planned to retire from international football after the World Cup. 🔸 Portugal’s federation president and Jorge Jesus convinced him he still had an important role, leading him to continue. 🔸 The… pic.twitter.com/FmgYtRtx9X

اگوئیر کے مطابق نجی ملاقات اور عوامی بیان میں فرق نے رونالڈو کو شدید مایوس کیا جس کے بعد انہوں نے کیمپ چھوڑ دیا۔

رونالڈو نے بعد میں بھی روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب وقت پر پرتگالی شائقین کو اصل وجہ بتائیں گے۔

تاہم نجی معذرت اور مبینہ وعدے سے متعلق اگوئیر کے دعوے کی کوچ یا فیڈریشن نے تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو اچانک پرتگال اسکواڈ چھوڑنے کے بعد چھ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے