• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 4:45 شام
  • پاکستان

’یہ کرکٹ نہیں، صرف بیٹنگ ہے‘، بولرز کو کچھ نہ کچھ مدد ملنی چاہیے، گمبھیر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ریکارڈ 406 رنز کے ہدف کے کامیاب تعاقب کے باوجود گوہاٹی کی پچ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وکٹ پر بیٹ اور گیند کے درمیان مناسب مقابلہ نظر نہیں آیا اور بولرز کے لیے حالات زیادہ سازگار نہیں تھے۔

گمبھیر کے مطابق ایسی پچ پر 400 سے زائد رنز بننا ریکارڈز، شائقین اور براڈکاسٹرز کے لیے تو دلچسپ ہوسکتا ہے لیکن بولرز کے نقطۂ نظر سے یہ صورتحال مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ کرکٹ نہیں، صرف بیٹنگ ہے‘، بولرز کو کچھ نہ کچھ مدد ملنی چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیت کا مؤثر اظہار کرسکیں۔

بھارتی کوچ نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں بولرز کی کارکردگی کا جائزہ صرف اعداد و شمار سے نہیں بلکہ ان کی لائن، لینتھ اور طے شدہ منصوبے پر عملدرآمد سے ہونا چاہیے۔

ان کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں، خصوصاً عاقب نبی کو مشکل حالات میں مواقع دینا ضروری ہے تاکہ وہ بڑے ٹورنامنٹ کے دباؤ کے لیے تیار ہوسکیں۔

گمبھیر نے 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی جلد فیصلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے ورلڈ کپ سے قبل بھارت کے پاس تقریباً 20 ون ڈے میچز ہی باقی ہیںاس لیے مختلف کھلاڑیوں اور کمبی نیشنز کو آزمانے کا عمل تیزی سے مکمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشکل حالات میں نوجوان بولرز کو آزمانا ہی مستقبل کی مضبوط ٹیم تیار کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے