پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل
جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟
ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!
دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!
اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ درِ نجات کا ’زامل‘ چار کی چار شادی کرے گا۔
ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں شہریار منور (ابوبکر)، درفشاں سلیم (زریاب) اور نمیر خان (زامل) کا کردار نبھا رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
عمیرہ احمد کی تحریر اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ‘درِ نجات’ اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہو رہا ہے۔
یہ ڈرامہ ہر طرف موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس کے مداح روحانیت، ہدایت اور مذہبی منافقت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
زامل نے زریاب کو چیلنج کیا تھا کہ ابوبکر جیسا شخص کبھی اس سے شادی نہیں کرے گا، اس نے مزید کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں نجات یا بہتری کی حقدار نہیں ہے۔
‘درِ نجات’ میں کہانی نے اس وقت نیا موڑ لیا جب زامل کو زریاب کے نکاح کے بارے میں پتا چلا وہ اب شدید بے چینی اور ذہنی انتشار کا شکار ہے۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ زریاب کبھی زندگی میں آگے بڑھے اور اب وہ اس کی زندگی برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
زریاب نے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ بیوی کو طلاق دے کر اس کے پاس آجائے تو وہ ابوبکر سے نکاح نہیں کرے گی۔
تاہم نمیر خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’برائے مہربانی زلاف، زریاب سے بولو کے زامل کی کال ریسیو نہیں کرے اس پر ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’زامل چار کی چار شادیاں کرے گا۔‘
