• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 8:33 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں ابوبکر اور زریاب کے نکاح کا سن کر زامل کا جلنا مداحوں کو پسند آگیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں شہریار منور (ابوبکر)، درفشاں سلیم (زریاب) اور نمیر خان (زامل) کا کردار نبھا رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

عمیرہ احمد کی تحریر اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ‘درِ نجات’ اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہو رہا ہے۔

یہ ڈرامہ ہر طرف موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس کے مداح روحانیت، ہدایت اور مذہبی منافقت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

زامل نے زریاب کو چیلنج کیا تھا کہ ابوبکر جیسا شخص کبھی اس سے شادی نہیں کرے گا، اس نے مزید کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں نجات یا بہتری کی حقدار نہیں ہے۔

‘درِ نجات’ میں کہانی نے اس وقت نیا موڑ لیا جب زامل کو زریاب کے نکاح کے بارے میں پتا چلا وہ اب شدید بے چینی اور ذہنی انتشار کا شکار ہے۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ زریاب کبھی زندگی میں آگے بڑھے اور اب وہ اس کی زندگی برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

View this post on Instagram A post shared by 🧸 (@_meryem206)

A post shared by 🧸 (@_meryem206)

جب زامل کو یہ معلوم ہوا کہ اس کا ہونے والا شوہر ابوبکر ہے وہ مزید حسد اور شدید صدمے کی کیفیت میں مبتلا ہو گیا ہے۔

‘درِ نجات’ کے مداح زامل کی اس بری حالت اور بوکھلاہٹ کو خوب پسند کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے کہا، "مزہ آیا اسکالر صاحب۔”

دوسرے نے تبصرہ کیا کہ "ٹاکسک سابقہ ​​بوائے فرینڈ؛ اس نے اسے دھوکا دیا اور اب نہیں چاہتا کہ وہ زندگی میں آگے بڑھے ۔ تیسرے صارف نے لکھا کہ جب آپ کا سابقہ بوائے فرینڈ ہی آپ کی پسند کے کرش کو اپنالے۔‘

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے