• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 8:52 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

لاہور (26 ستمبر 2026): ڈیفنس سی میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق آذربائیجان کی رہائشی 20 سالہ لڑکی چند روز قبل لاہور آئی تھی جسے دو نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر کیفے لے گئیں جہاں ان کے تین دوست پہلے سے موجود تھے۔

غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان لڑکی کو کیفے سے ایک فلیٹ پر لے گئے اور نشہ آور چیز پلائی، بعدازاں تین افراد نے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد ایئرپورٹ کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش کیلیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

19 جولائی 2026 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی تھی۔

پولیس نے متاثرہ خاتون ملینڈا مائی کے والد رابرٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد آدی محمود نامی ملزم کو گرفتار کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ واقعہ 17 جولائی کی رات اس وقت پیش آیا جب ملزم خاتون کو گھر چھوڑنے آیا، جس کے بعد خاتون نے اسے مشروب کیلیے فلیٹ میں آنے کی اجازت دی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مشروب پینے کے بعد وہ سو گئیں، اور کچھ دیر بعد بیدار ہونے پر خود کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنتا ہوا پایا، مزاحمت اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی شور مچایا تو وہ فرار ہوگیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے