• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 7:16 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے تصدیق کی ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ ان کا آخری میگا ایونٹ ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اگلے سال ہونے والا 50 اوورز کا ورلڈ کپ بھارت کے لیے ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا اور وہ ٹرافی جیتنے میں مدد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کو تیار ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنلز میں 54 سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کوہلی اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور اب بھارت کی نمائندگی صرف 50 اوورز کے فارمیٹ میں کرتے ہیں۔

37 سالہ بلے باز نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 14,941 رنز بنائے ہیں (جو سچن ٹنڈولکر کے 18,426 رنز کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں)، وہ 2011 میں اپنے ملک میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں جبکہ 2023 کے فائنل میں انہیں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ پڑھیں: ویرات کوہلی میچ کھیلنے سے قبل کونسا گانا سنتے ہیں؟

اکتوبر اور نومبر میں جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا 2027 کا ایڈیشن کوہلی کا پانچواں ون ڈے ورلڈ کپ ہوگا۔

کوہلی نے ہفتے کے روز براڈکاسٹر ‘جیو اسٹار’ کو بتایا کہ "میرے لیے یہ وہ آخری ورلڈ کپ ہے جو میں بھارت کے لیے کھیلوں گا۔”

ان کا کہنا تھا کہ یہی میرا عزم اور تحریک ہے کہ میدان میں اپنی پوری جان لگا دوں۔ اور یقیناً مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہی ہے اور اس کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا میں اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

کوہلی نے کہا کہ 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے تقاضے کرکٹ کے مشکل ترین چیلنجز میں سے ایک بناتے ہیں، خاص طور پر ان لیے کہ یہ ٹورنامنٹ اپنے ملک سے باہر کھیلا جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 50 اوورز کے ورلڈ کپ کی شدت کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ اب اس میں ‘ٹی ٹوئنٹی’ کی سطح کی شدت کے ساتھ تقریباً 10 میچز کھیلنے ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ کوہلی اور روہت دونوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ترواننت پورم میں کھیلا جائے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے