• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 9:31 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جھلک دیکھنے کے لیے دبئی میں مداحوں کا ہجوم اُمڈ آیا اور اداکار منٹوں میں چلے گئے۔

اداکار سلمان خان دبئی میں منعقدہ تقریب ‘بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ’ میں مختصر وقت کے لیے نمودار ہوئے اور انہوں نے خوشبو کے ایک نئے برانڈ کا افتتاح کیا لیکن وہ ہجوم سے خطاب کیے بغیر ہی وہاں سے روانہ ہو گئے۔

یہ بالی ووڈ اسٹار دبئی میں قائم ‘رصاصی پرفیومز’ کے خوشبوؤں کے نئے برانڈ ‘کینز ڈی رصاصی’ کی دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی رونمائی کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے وہ طے شدہ وقت کے بعد شام 4 بجے پہنچے، برانڈ کی رونمائی کی اور جلد ہی وہاں سے چلے گئے۔

View this post on Instagram A post shared by Rasasi official (@_rasasiofficial)

A post shared by Rasasi official (@_rasasiofficial)

دوپہر ڈھائی بجے تک مداحوں نے ‘زبیل ہال 6’ میں برانڈ کے بوتھ کے ارد گرد راستوں کو کھچا کھچ بھر دیا تھا اور وہ نمائش کے اسٹینڈز کے درمیان کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے۔

انسٹاگرام پر مداحوں سے ملاقاتکا وقت دوپہر 1:30 بجے بتایا گیا تھا جبکہ باضابطہ لانچ دوپہر 2 بجے ہونا تھا اسی لیے ہجوم میں شامل بہت سے لوگوں نے اپنے فون تیار رکھے تھے اور جو لوگ کافی قریب پہنچنے میں کامیاب ہو گئے وہ سلمان کی مختصر آمد کو کیمرے میں محفوظ کرسکے۔

ماہ نور جو پاکستانی رہائشی ہیں، اداکار کا انتظار کر رہی تھیں لیکن ان کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے وہ انہیں نہ دیکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اسٹار کے لیے ان کی محبت بہت پرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی ان کی مداح ہوں۔ میں انہیں اس لیے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ خوبرو ہیں، مزاحیہ ہیں، ان میں ایک خاص کشش ہے اور وہ ہمارے ‘بھائی’ ہیں۔

محمد عمران اور سمامہ رئیس خاص طور پر خان کو دیکھنے کے لیے آئے تھے اور ان کی آمد کا انتظار کر رہے تھے۔ عمران اداکار کی آمد کے وقت ان کی ایک ویڈیو کلپ ریکارڈ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں اس لیے پسند کرتا ہوں کیونکہ وہ بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں، اور میں ان کی فلمیں دیکھتا ہوں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے